ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمت کے بہانے چوری، اور پھر لڑکیوں کی بازیابی کا کیس کرنیوالاشاطرخواتین کا گروہ

women gang in court of law
کیپشن: women gang in court of law
سورس: c42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: لوگوں کے گھروں میں کام کے بہانے  چوریوں  میں ملوث خواتین گروہ کا معاملہ ،،، پہلے چوری پھر گھر مالکان کیخلاف لڑکیوں کی جبری حراست کا کیس کرنیوالی شاطر خواتین کیخلاف عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ۔

ایڈیشنل سیشن جج عامر شریف ڈوگر نے رانی بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ملزم کی جانب سے شفقات محمود ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت میں  وکیل کی جانب سے موقف پیش کیاگیا کہ بحریہ ٹاؤن میں مقیم شہری راشد محمود کے گھر اس خواتین نے  دس تولے سونا اور پانچ لاکھ نقدی چوری کی پولیس میں رپورٹ کے بعد خواتین گروہ سونا اور نقدی برآمد ہوا۔خواتین گروہ ڈیڑھ سو زائد گھروں میں ورادت کرچکی ہیں۔خواتین گروہ کے خلاف ویڈیوز ثبوت بھی موجود ہیں۔خواتین گروہ پہلے گھروں چوری کرتی ہیں اور بعد مالکان پر بچیوں کو حراست میں رکھنے کا الزام لگاکر بلیک میل کرتی ہیں۔   اب مالک پر بچیوں کی بازیابی کا کیس فائل کردیا۔  کیس کو جھوٹا قراردیے کر خارج کیا جائے جس پرعدالت نے پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔