ویب ڈیسک: فلسطین پر ناجائز قبضہ کرنے والے اسرائیل نے اسلامی ملک شام پر میزائل حملہ کردیا ۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کو علی الصبح اسرائیل نے دمشق کے نواح میں ایک دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔صہیونی فورسز نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، صرف املاک کو نقصان پہنچا۔
چند روز قبل بھی اسرائیل نے دمشق کے نواحی دیہی علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں شامی فوج کے دو اہلکار زخمی ہو گئے تھے اور تھوڑا مادی نقصان بھی واقع ہوا۔