سلمان خان کی نجی زندگی سے متعلق قریبی دوست کے اہم انکشافات

3 Nov, 2021 | 03:55 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)سلمان خان لگ بھگ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد شوبز کے پیشے سےمنسلک ہیں انہوں نے اداکاری کا آغاز اپنی پہلی فلم ''بیوی ہو تو ایسی سے کیا،، اور اب ان کا شمار بالی وڈ کے ٹاپ اداکاروں میں ہوتا ہے۔

انسان بطور اداکار جیسا بھی نظر آئے لیکن اس کی ایک ذاتی زندگی بھی ہوتی ہے، بالی وڈ اداکار و ہدایتکار مہیش منجریکر نے قریبی دوست و اداکار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔ سلمان خان اور مہیش منجریکر اچھے دوست بھی ہیں اور کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

 حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مہیش کا کہنا تھاکہ وہ سلمان سے ان معاملات پر بھی بات کرلیتے ہیں  جو باقی لوگ نہیں کرپاتے ۔ان کا کہنا تھا کہ  ہمیشہ ان سے کہتا ہوں کہ اس کے اکیلے رہنے  اور شادی نہ کرنے پر مجھے پریشانی ہے لیکن شادی سے متعلق سوال پر سلمان میری باتیں نظرانداز کردیتا ہے لیکن مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اسے کسی کا ساتھ چاہیے کیونکہ کبھی کبھی سلمان باہر سے جتنا خوش نظر آتا ہے لیکن اندر سے اتنا ہی  تنہا ئی  کا شکارہے۔

 سلمان کی نجی زندگی سے متعلق انہوں نے کا مزید  بتایا کہ جب بھی سلمان کے گھر جاتا ہوں تو وہ آدھے سے زیادہ وقت صوفے پر لیٹے نظر آتے ہیں، وہ کامیاب انسان ہونے کے باوجود ایک  اندر سے اکیلے ہیں، سلمان کو کسی ایسے کی ضرورت ہے جو ہمیشہ اس کے ساتھ رہے۔

مزیدخبریں