ویب ڈیسک: بختاور بھٹو نےپہلی دفعہ بیٹے کی تصوریر شئیر کردی۔
سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پہلی دفعہ اپنے بیٹے کی تصویر شئیر کی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ میں انہوں نے میر حاکم چوہدری کی 17اکتوبر کو لی گئی تصویر شئیر کی، جب اس کی عمر صرف 7 دن تھی، کیپشن میں انہوں نے مزید لکھا 'اللہ يحفظك' یعنی اللہ تمہیں اپنے حفظ و امان میں رکھے۔
قبل ازیں بختاوربھٹوزرداری نےاپنے بیٹے کا نام ’میر حاکم محمود چودھری‘ رکھ دیا.بختاور بھٹو نے سوشل میڈٰیا کی معروف سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے بیٹے کے نام کا اعلان کیا کہ بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ماموں ’میر‘ مرتضی بھٹو اور دادا ’حاکم‘ علی زرداری کے نام پر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو بختاور بھٹو نے ٹویٹ کر کے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا، انہوں نے ٹویٹ میں اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی کہ ہمارے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے بچے کی تاریخ پیدائش بھی بتائی جوکہ 10 اکتوبر 2021 ہے۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری کی 29 جنوری 2021 کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔