ویب ڈیسک: میاں بیوی کے درمیان ٹریفک خلاف ورزیوں پر جرمانہ ادائیگی کے کے مقدمات اب دبئی کی عدالت میں بھی پہنچنے لگے ۔
ذرائع کے مطابق امارات کی ایک پرائمری کورٹ نے طلاق یافتہ خاتون کو حکم دیا کہ وہ اپنے سابق شوہر کے نام سے رجسٹرڈ گاڑی سے ہونے والی پندرہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے ادا کرے۔
تاہم معروف وکیل ڈاکٹر یوسف الشریفی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے قانون کسی کو بھی فریق ثانی کی غلطی کا ذمہ دار نہیں ٹھہراتا۔ ٹریفک خلاف ورزی انفرادی عمل ہے جو بھی اس کا مرتکب ہوگا اسی کو اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا اور بھگتنا چاہئیے۔
اگر بیوی نے ٹریفک خلاف ورزی کی ہوگی تو جرمانہ شوہر کو نہیں بلکہ خود بیوی کو ادا کرنا ہوگا۔ شوہر جرمانہ جمع کراتا ہے تو یہ اچھی بات ہے تاہم قانونا وہ اس کا پابند نہیں۔ اگر معاملہ عدالت تک پہنچے گا تو شوہر جرمانے کا ذمے دار نہیں ہوگا۔