ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیس بک نے  کروڑں چہروں کا ریکارڈ ڈیلیٹ کردیا

Mark Zuckerberg
کیپشن: Mark Zuckerberg
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیس بک نے  کروڑں چہروں کا ریکارڈ اپنے سرورز سے ڈیلیٹ کردیا، پرائیویسی اور ڈیٹا پالیسی میں تبدیلی کےبعد فیس بک نے  چہروں کی شناخت کا فیچر ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
فیس بک کے نائب صدر برائے آرٹی فیشل انٹیلیجنس جیروم پیسنٹی کی طرف سے شائع کردہ ایک بلاگ میں کہا کیا ہے کہ 100 کروڑ سے زائد افراد کے چہروں کے ریکارڈ کو ہمیشہ کے لئے فیس بک /میٹا کے سرورز سے ہمیشہ کے لئے ڈیلیٹ کردیا کیا گیاہے۔ ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال کےلئے بڑھتے ہوئے معاشرتی دباؤ کے باعث بطور ریگولیٹر ہمیں اپنا کردار ادا کرنااور واضح قوانین اور طریق کار وضع کرنا ہے۔
یادرہے فیس بک نے 2010 چہروں کی شناخت کے ذریعے لاگ ان ہونے کا سافٹ وئیر متعارف کرایا تھااورفیس بک کے صارفین کی ایک تہائی تعداد یعنی 640 ملین افراد اس سافٹ وئیر سے مستفید ہورہےتھے تاہم 2019  میں امریکی ریاست الی نائے میں  چہروں کی شناخت کے ذریعے خودکار طریقے سے ٹیگ کرنے کے خلاف مقدمہ دائر ہونے پر چہروں کی شناخت کے سافٹ ویئر کا استعما ل روک دیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر