ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فضائی مسافروں کیلئے بری خبر، کرایوں میں دو سے تین گنا اضافہ

Lahore Dubai Fares
کیپشن: Lahore Dubai Fares
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) این سی او سی کی فضائی مسافروں کے لیے بنائی گئی پالیسیاں مزدوروں کے لیے وبال جان بننے لگیں، لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں دو سے تین گناہ اضافہ کردیا گیا۔

این سی او سی کی فضائی مسافروں کے لیے بنائی گئی پالیسیاں مزدوروں کے لیے وبال جان بننے لگیں۔کورونا ایس او پیز کے تحت محدود فلائیٹ آپریشن اور مسافروں کے سفر کی شرط سے بیرون ملک جانے والوں کو لاکھوں کے ٹیکے لگائے جانے لگے۔ لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول، لندن کے کرایوں میں دو سے تین گناہ اضافہ کردیا گیا، دبئی ایکسپو، ورلڈ ٹی 20 کپ کے باعث متحدہ عرب امارات کے لیے مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ٹریلول ایجنٹس کے مطابق پی آئی اے، ائیربلیو ، سیرین ائیر کی لاہور سے یو ای اے جانے کے لیے 15 نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو گئیں، لاہور سے دبئی یک طرفہ کرایہ 45 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار ،لاہور سے سعودی عرب کا یک طرفہ کرایہ 60 ہزار سے بڑھ کر ڈیڑھ لاکھ روپے تجاوز کر گیا، لاہور سے لندن کا کرایہ جو کہ پہلے ایک لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ تک تھا، وہ اب تین سے ساڑھے تین لاکھ تک ہے، پی آئی اے کا لاہور سے دبئی، ابو ظہبی کا کرایہ 50ہزار سے بڑھ کر 96 ہزار روپے کا ہو گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer