پیپلزپارٹی کی منفرد انتخابی مہم، پرچم والی گاڑیاں تیار

3 Nov, 2021 | 11:22 AM

Sughra Afzal

فیروز پور روڈ(عمر اسلم) این اے 133 میں پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم کا منفرد انداز، پیپلزپارٹی کے پرچم والی گاڑیاں تیار کرلی گئیں۔

گاڑی پر بینظیر بھٹو شہید، سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور چودھری اسلم گل کی تصاویر آویزاں، جئے عوام جئے بھٹو کے نعرے درج، این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے پارٹی پرچموں سے سجی خصوصی گاڑیاں تیار کروا لی ہیں جو حلقہ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری اسلم گل کی انتخابی مہم چلا رہی ہیں، پیپلز پارٹی کی پرچم کے رنگ لال، کالا، سبز رنگ والی گاڑیاں لاؤڈ سپیکر پر تیر کے انتخابی نشان کی مہم چلا رہی ہیں، لاوڈ سپیکر پر پیپلز پارٹی کے ترانے بھی چلائے جا رہے ہیں۔

 جیالوں کا کہنا ہے کہ این اے ایک سو تینتیس میں بھرپور انتخابی مہم چلا رہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی کا امیدوار کامیاب ہو سکے۔

مزیدخبریں