تحریک انصاف نے بڑا اعلان کردیا

3 Nov, 2021 | 11:50 AM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 4 نومبرکو تھر پارکر میں جلسے کا اعلان کردیا ، تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے سندھ بھرمیں عوامی رابطہ مہم میں تیزی آگئی اور سندھ بھر میں جلسے ورکرز کنونشن کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی 4 نومبرکو تھر پارکرمیں جلسہ کرے گی، جلسے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کریں گے اور تحریک انصاف ہندو برادری کی دیوالی تقریبات بھی منائے گی۔

رہنما پی ٹی آئی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ شاہ محمودقریشی پی ٹی آئی رہنما لجپت بھیل کی دعوت پرمٹھی آرہے ہیں، مٹھی میں دیوالی کے موقع پرجلسے کا انعقاد کیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کراچی سے ریلی کی صورت میں عمرکوٹ پہنچیں گے، شاہ محمود قریشی عمرکوٹ میں3 تلوار پر ریلی سے خطاب کریں گے، ریلی کی صورت میں وزیرخارجہ مٹھی جلسہ گاہ روانہ ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ چھوٹے بڑے شہروں پر ریلی کا شاندار استقبال ہوگا، مٹھی کا جلسہ پی پی کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، پیپلز پارٹی کی گرتی دیوار کو آخری دھکا دینے جارہے ہیں۔

 

مزیدخبریں