(درنایاب ) فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ مشکلات کا شکار، فردوس مارکیٹ انڈر پاس منصوبہ کی معاہدے کے مطابق تکمیل کے دورانیہ کی معیاد ختم ہوگئی ، تکمیل کی تاریخ ختم ہونے سے قانونی پیچیدگیاں پیدا ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق چار ماہ کی تحریری ڈیڈ لائن دو نومبر کو اختتام پذیر ہوئی ہے ۔ عہدے سے ہٹائے گئے چیف انجنئیر نے انتیس اکتوبر کو پی ڈی کو خط لکھا تھا جس میں معاہدہ کی ڈیڈ لائن گزر جانے کے باعث جرمانے عائد کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ پراجیکٹ حکام نے چیف انجنئیر کے خط پر عملدرامد نہ کیا ۔ تعمیراتی کام میں سستی پر چوبیس جولائی اور سترہ اگست کو بھی خط لکھا گیا ۔ منصوبے کے سول کنٹریکٹرز مقبول ایسوسی ایٹس نے تنبیہ کو سنجیدہ نہ لیا ۔ قانون کے مطابق کنٹریکٹر کو دس فیصد جرمانہ ادا کرنا پڑ سکتا ہے ۔
ذرائع کے مطابق جرمانے کی رقم نو کروڑ سے زائد ہوسکتی ہے ۔ چیف انجنئیر کے خط کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔ جرمانہ ادا کئے بغیر کنٹریکٹر کو بل کی ادائیگی ممکن نہیں ہوگی ۔ منصوبے کو چلانے کے لئے تکمیل معیاد کو بھی بڑھانا ہوگا