تیسرا ون ڈے، پاکستان کو سپر اوور میں شکست

3 Nov, 2020 | 09:16 PM

Malik Sultan Awan

( سٹی 42) پاکستان کا زمبابوےکے خلاف کلین سویپ کاخواب پورانہ ہوسکا، مہمان ٹیم نےگرین شرٹس کوتیسرےاورآخری ون ڈےمیں شکست دےدی، میچ کا فیصلہ سپراوورمیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلےگئے تین میچز کی سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کےسامنےشاہین اونچی اڑان نہ بھرسکے۔ٹاپ آڈرکی ناکامی کےباعث کپتان بابر اعظم کی سنچری بھی گرین شرٹس کوشکست سےنہ بچاسکی۔
کلین سویپ کاارمان لیےمیدان میں اترنےوالی قومی ٹیم کوزمبابوےنےجیت کیلئے279رنزکاٹارگٹ دیا۔ زمبابوے کی جانب سے ایس سی ولیمزنے118رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، برینڈن ٹیلر 56 اور سکندر رضا 45 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سےمحمدحسنین نے شاندار باؤلنگ کی اور5کھلاڑیوں کاشکارکیا، وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
پاکستانی ٹیم نےمقررہ اوورزمیں اسکوربرابرکردیا۔میچ ٹائی ہونےکےبعدفیصلہ سپراوورمیں ہوا۔ سپراوورمیں پاکستانی کھلاڑیوں نےانتہائی ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے صرف 2رنزبنائے۔  زمبابوےکوجیت کیلئےصرف 3رنزکاٹارگٹ ملاجومہمان کھلاڑیوں نےبغیرکسی پریشانی کےحاصل کرکےشاندارکامیابی اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے کیریر کی 12 ویں سنچری بناتے ہوئے  125 رنز کی اننگز کھیلی، وہاب ریاض 52 اور خوشدل شاہ 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے، زمبابوے کی طرف سے بلیسنگ مزربانی نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 میچز کی سیریز 2-1 سے جیت لی، پہلے میچ میں زمبابوے کو 26 رنز اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

مزیدخبریں