ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ کے چیئرمین کا بندوبست ہوگیا

لاہور بورڈ کے چیئرمین کا بندوبست ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ریحان گل ) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی سربراہی کا عارضی بندوبست کردیا گیا، کوئین میری کالج کی پرنسپل ڈاکٹرعرفانہ مریم کو چیئرپرسن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔   

لاہور بورڈ کے سابق چیئرمین ریاض ہاشمی اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر 12 اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوگئے تھے جس کے بعد سے چیئرمین کا عہدہ خالی تھا۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائرایجوکیشن ارم بخاری نے سینئرموسٹ پرنسپل کو چیئرپرسن کا اضافی چارج دینے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کے مطابق سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود ڈاکٹر اعجاز بٹ نے چئیرپرسن کا عہدہ لینے سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر پر موجود کوئین میری کالج کی پرنسپل ڈاکٹر عرفانہ مریم کو چیئرپرسن لاہور بورڈ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔