ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رائیونڈ اجتماع  کے شرکاء  کے لیے اچھی خبر

رائیونڈ اجتماع  کے شرکاء  کے لیے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) ریلوے حکام کا رائے ونڈ میں تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لئے ٹرینوں کو سٹاپ دینے کا فیصلہ، سٹاپ کی اجازت کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق رائیونڈ اجتماع کے شرکاء کی سہولت کے لیے بذریعہ لاہور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان چلنے والی گرین لائن ٹرین کو سٹاپ کی اجازت دے دی گی ۔ 4 اور5، 8اور9 نومبر کو رائے ونڈ ریلوے اسٹیشن پر 5 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

دوسری جانب پاکستان ریلوے نے عوام کی سہولت کے پیش نظر کوئٹہ چمن کے درمیان چلنے والی چمن مکسڈ ٹرین کو 10نومبر 2020سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بذریعہ لاہور پشاور سےکراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس کو نیا اسٹاپ دینے کا اعلان کیا گیا۔ 5 نومبر سے دینہ ریلوے اسٹیشن پر بھی رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔ عوام کو یہ سہولت 3ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر حاصل ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer