(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان چار اور پانچ نومبر کو راولپنڈی بینچ میں سماعت کریں گے، لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے لئے 12 واان ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا ۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری کیاگیا جسٹس محمد امیر بھٹی سات نومبر تک روالپنڈی بنچ اور 9 نومبر سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔ جسٹس شاہد جمیل خان صرف آٹھ نومبر کو پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
ترمیمی ججز روسٹر کے مطابق آیندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 11 ڈویژن جبکہ 26 سنگل بینچ سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ محمد قاسم خان سمیت 26 ججز آئندہ ہفتے سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔
جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عائشہ اے ملک،جسٹس شاہد وحید،جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطر محمود ،جسٹس،شاہد بلال حسن، جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس صداقت علی خان، جسٹس شہرام سرور چویدری ، جسٹس اسجد جاوید گھرال،جسٹس سردار احمد نعیم، جسٹس مسعود عابد نقوی، جسٹس جواد حسن سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔