مرغی کےگوشت کی نئی ریٹ لسٹ جاری

3 Nov, 2020 | 04:56 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)شہر میں زندہ برائلر کی قیمت میں 7 روپے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت میں 10 روپے اضافہ ہوا ہے، دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی مستحکم ہے۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق شہر میں آج زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا 191 روپے فی کلو سرکاری ریٹ جاری کیا گیا ،جبکہ گوشت برائلر 10 روپے اضافے کے بعد 277 روپے کلو پر فروخت جاری ہے۔ ادھر فارمی انڈے مسلسل تیسرے روز 166 روپے فی درجن کی مستحکم سرکاری قیمت پر دستیاب ہیں۔ شہریوں کا کہناہے کہ اوپن مارکیٹ میں چکن اور انڈوں کی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ پر جاری ہے، لیکن روک ٹوک اور پوچھنے والا کوئی بھی نہیں۔

گزشتہ روز شہر میں   برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے فی کلو اضافہ ہوگیا، شہر میں برائلر گوشت 267 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، انڈوں کی قیمت 166 روپے فی درجن برقرار ہیں۔زندہ چکن184روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل کمشنر نے خراب کارکردگی پر11 پرائس مجسٹریٹس سے وضاحت طلب کی تھی،دوران چیکنگ6کو شوکاز جاری کیے گئے۔ایڈیشنل کمشنرمشتاق ٹوانہ کا کہناتھا کہ اتوار کو33834شہری سہولت بازار آئے،20ملین کی سیل ہوئی،مارکیٹوں کی2179انسپیکشنز،44ایف آئی آر، 44گرفتار ہوئے۔

مٹن و چکن سرکاری نرخنامےسے10تا20روپےکم میں فروخت ہوا،گزشتہ 24گھنٹوں میں آٹا ،چینی کی ذخیرہ اندوزی سامنے نہیں آئی،لاہور میں31 سہولت بازارشہریوں کو ریلیف دے رہے ہیں،69مارکیٹوں کی انسپیکشنز میں3 لاکھ 12ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزیدخبریں