(راؤ دلشاد) مہنگائی کی سونامی نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی اس صورت حال کوبھانپتےڈپٹی کمشنرلاہور مدثر ریاض نے عوام کی مشکلات کے ازالہ کے لئے اہم اعلان کیا،ان کا کہناتھا کہ چینی 83 روپے 50 پیسے فی کلو میں فروخت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں امپورٹڈ چینی 83.5 روپے فی کلو میں فروخت ہو گی. ڈی سی لاہور مدثر ریاض نے باقاعدہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کردیا.امپورٹڈ چینی کمرشل بنیادوں بعض تھوک پر کاروبار کرنے والوں کو فروخت نہ کی جائے گی.پرچون کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کو دی جائے گی.فروخت شدہ چینی کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے گا.
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہناتھا کہ درآمد چینی صرف پرچون فروشوں کو دی جائے گی تاکہ عام صارف اس سےمستفید ہوسکے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،83.5 روپے فی کلو امپورٹڈ چینی کی ریٹ لسٹ کو نمایاں جگہ پر آویزاں کروایا جائے گا.سہولت بازاروں میں امپورٹڈ چینی 81.5 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جائے گی.
ان کا مزید کہناتھا کہ عام مارکیٹ سے اس کا ریٹ سہولت بازار میں 2 روپے کم ہو گا.تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اس پر عملدرآمد کروانے کی فوری ہدایات کر دی گئی ہیں.
ماڈل ٹاؤن یوٹیلیٹی سٹور پر چینی صبح سے غائب ہے جس سے خریداروں کو مشکلات کا سامنا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چینی کا سٹاک شام تک پہنچ جائے گا،شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی سٹور پر دستیاب نہیں ، اشیاء ضروریہ خرید تو لی ہیں لیکن چینی نہ ملنے کی وجہ سے خریداری ادھوری رہ گئی ہے، شام کو دوبارہ چکر لگانے پر انتظامیہ کی جانب سے صرف چینی فروخت نہیں کی جاتی، دوبارہ چینی لینے آئیں گے تو نئے سرے سے خریداری کرنا پڑے گی۔دوسری جانب یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک چینی بھجوائی ہی نہیں گئی، امید ہے شام 4 بجے تک چینی کا سرکاری سٹاک پہنچ جائے گا جس کے بعد چینی کی فروخت شروع کر دی جائے گی۔