نواز شریف کب واپس آئیں گے؟

3 Nov, 2020 | 03:41 PM

Azhar Thiraj
Read more!

عمر اسلم :نواز شریف کب واپس آئیں گے؟  مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے صحافی کے سوال پر ایسا جواب دیا کہ سب حیران رہ گئے،انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے لاہور کے جلسے کے انتظامات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں ، لاہور کا جلسہ مینار پاکستان پر منعقد ہو گا،یہ جلسہ لاہور کی تاریخ کا بے مثال اور فیصلہ کن جلسہ ہو گا ،کہاوت سچ ہے کہ لاہور جاگتاہے تو پاکستان جاگے گا، 13 دسمبر کو لاہور جاگے حکومت کیخلاف تو پاکستان جاگے گا ۔

 
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ لاہورکاجلسہ حکومت کےخلاف ریفرنڈم ہوگا،13دسمبرکاجلسہ لاہور کی تاریخ میں بے مثال اورفیصلہ کن ہوگا،13دسمبرکو ثابت ہوگا لاہور جاگ اٹھا،اس کے بعدپوراپاکستان جاگے گا،13دسمبر کوپی ڈی ایم جلسہ مینار پاکستان پر ہوگا۔
 
لیگی رہنما نے کہاکہ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پراسیکیوشن نے عمران خان کوغلط بری کرایا،پراسیکیوشن سے پوچھاجائے 6سال عوام کاوقت کیوں ضائع کیاگیا؟، وزیراعظم عمران خان زبردستی بری ہوئے،پراسیکیوشن نے لکھا مقدمہ سیاسی طور پرتیارکیاگیاتھا،عدلیہ کے کندھے پربندوق رکھی جارہی ہے۔ گودام سے نکال کرہیروئن مجھ پرڈالی گئی،جج صاحب میری ضمانت لینے لگے توواٹس ایپ پرتبدیل کردیاگیا،ہمیں واٹس ایپ پرتبادلے کرنیوالوں سے انصاف ملے گا؟،چیف جسٹس پاکستان اس معاملے کا نوٹس لیں۔

راناثنا اللہ نے کہاکہ ایک طرف بریت اور دوسری طرف 120نئی عدالتوں کی بات ہورہی ہے،شیخ رشید کہہ رہے ہیں 6ماہ میں پوری پراسیکیوشن کا صفایاہوجائے گا،اداروں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیاگیا تو جمہوریت کیسے بڑھے گی؟،ان کاکہناتھا کہ خصوصی عدالتوں کے ججز کا تقرر حکومت اور وزارت قانون کرتی ہے،انہوں نے کہاکہ ایک وفاقی وزیر اداروں کو متنازع بنارہا ہے،نیب کو کس نے متنازع بنایا؟،کون چیئرمین نیب کو بلیک میل کررہا ہے؟،اس ناانصافی ،ظلم اور زیادتی کےخلاف اپیل کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نوٹس لیں،انہوں نے کہاکہ سیاسی بنیاد پر بننے والے مقدمات واپس لیے جائیں،پراسیکیوشن نے لکھا مقدمہ سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا تھا۔
 
لیگی رہنما نے کہاکہ سپریم کورٹ کے سامنے پرامن احتجاج کریں گے،آئندہ15دنوں میں سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کریں گے، چیف جسٹس سے درخواست کریں گے اس ناانصافی کو ختم کیاجائے،امید ہے عدلیہ کے وقار کی خاطر وکلا برادری ہمارا ساتھ دے گی، رانا ثنااللہ نے کہاکہ ساری دنیا سے پوچھا جارہا ہے اثاثے کہاں سے آئے،میرے تمام اثاثے اور وراثتی جائیداد منجمد کی ہوئی ہے،میرے خاندان کے اکاوَنٹس اور شناختی کارڈ منجمد ہیں،ہمیں انتشار کی طرف دھکیلا جارہا ہے،عدلیہ کا فرض ہے اس معاشرے کو ٹوٹنے سے بچائے، معاملات اب برداشت سے باہر ہورہے ہیں ریڈ لائن کراس ہوگئی۔
 
انہوں نے کہاکہ نوازشریف لندن میں اپنے علاج میں مصروف ہیں،نوازشریف حکمران ٹولے کا بھی علاج کررہے ہیں،نوازشریف دونوں علاج کے بعد واپس آئیں گے،لیگی رہنما نے کہاکہ اسلام آباد رخ کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت ہی کرےگی،انشااللہ اسلام آباد کا رخ ضرور ہوگا، عمران خان نے کہا تھا 10لاکھ لوگ لے کر اسلام آباد داخل ہوگا،عمران خان5لاکھ افراد بھی لےجاتے تو شاید کامیاب ہوجاتے،پی ڈی ایم کے قافلے میں شامل افراد کی تعداد10لاکھ سے زیادہ ہوگی،پی ڈی ایم اپنے مقصد میں کامیاب ہوکر واپس لوٹے گی،راناثنا اللہ کاکہناتھا کہ نوازشریف کے بیانیے کو بڑی عوامی سطح پر تسلیم کیا گیا،نوازشریف کی بات عام آدمی کے دل کی بات ہے،ن لیگ نوازشریف کے ساتھ ہے،چند لوگوں کے فیصلے سے تحریک پر کوئی فرق نہیں پڑےگا۔

مزیدخبریں