نیا پاکستان فلیٹس کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ

3 Nov, 2020 | 02:59 PM

Azhar Thiraj

درنایاب : ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے میں ڈیزائن کی خامیاں دور ، نئے ڈیزائن میں تین مرلے کا فلیٹ کی لاگت 39 لاکھ سے کم ہوکر 25 لاکھ پر پہنچ گئی،  ایک  کھرب 48 ارب کا نیا پی سی ون تیار کرلیا گیا ۔
 
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کا 1 کھرب 48 ارب کا نیا پی سی ون تیار کرلیا ہے ۔ نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے کے دو پی سی ون تیار کئے گئے ۔ دوسرا پی سی ون چار ہزار اپارٹمنٹس اور لاگت دس ارب ہوگی ۔ دونوں پی سی ون کو جمعرات کو ڈی ڈبلیو پی میں لے جایا جائے گا ۔ دونوں پی سی ون کو ابتدائی منظوری کے بعد گورننگ باڈی کے آئندہ اجلاس میں لے جایا جائے گا ۔ پہلے اپارٹمنٹس کو اوور ڈیزائن کرنے سے لاگت بڑھ گئی ۔

ذرائع کے مطابق موقع پر سٹیٹا کا سروے ہی نہیں کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرضی زمینی حالت پر کنکریٹ رافٹ دینے سے بھی فی اپارٹمنٹ لاگت بڑھی ۔ ذرائع کے مطابق سریا ، کنکریٹ کی مقدار کا تعین بھی زیادہ کیا گیا ۔ گورننگ باڈی نے دو کھرب پچیس ارب کا پہلا پی سی ون مسترد کردیا تھا ۔ ایک کھرب پچانوے ارب کا دوسرا پی سی ون بھی مسترد کیا گیا ۔ ڈیزائن میں دوبارہ کیلکولیشن کے بعد توازن لایا گیا ۔ بیلنس ڈیزائن سے منصوبے کے اڑتالیس ارب روپے بچائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں