ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سفاکیت کی انتہا ،شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

سفاکیت کی انتہا ،شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)لاہورکے علاقے بھاٹی گیٹ میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔تین روز قبل ملزم آصف نے تلخ کلامی پر مدیحہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق خواتین پر بدترین تشدد کے واقعات نے معاشرےکی ہمدردی، منافقت دکھانے والوں اور حقیقی رشتوں میں ملاوٹ کا پردہ چاک کردیا، حوا کی بٹیوں پر موجود دور میں 14 سو سال قبل ہونے والے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، معاشرے میں یہ رواج بن چکا ہے کہ برائی کو ہوتے دیکھ کر خوشی محسوس کی جاتی اور جہاں خوشیاں ہوں وہاں بدامنی اور نفرت انگیز کلمات ادا کئے جاتے جس سے رستوں میں بگاڑ اور فسادات کی نئی فضاء قائم ہوجاتی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ایسے واقعات رونماں ہورہے ہیں جن کو سن کر  روح کانپ جاتی ہے، بھاٹی گیٹ میں شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا۔تین روز قبل ملزم آصف نے تلخ کلامی پر مدیحہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی ۔زندگی اور موت کی جنگ لڑنے کے بعد آخر کار مدیحہ ابدی نیند سو گئی،قبل ازیں مدیحہ کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم آصف عرف آچھی گجر نے مدیحہ کو جلانے کے بعد خود کو بھی آگ لگائی،معاملے کی تفتیش جاری ہے ، جلد حقائق سامنے آئیں گے۔مدیحہ کو آگ لگانے کامقدمہ شوہر کے دوست کیخلاف درج ہوا ، لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔

 واضح رہے کہ  شہر میں جرائم کے بڑھتے ہوئے لزرہ خیزواقعات کی وجہ سے خوف ووہشت کی نئی فضا قائم ہوچکی ہے،چوری، ڈکیتی، راہزانی، زیادتی اور قتل کے سنگین واقعات سائے کی طرح عوام کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، اس خوفناک وارداتوں میں زیادہ نشانہ خواتین اور بچے بن رہے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ خودکشیوں کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ گھریلو ناچاقی ہے، عدم برداشت اور معمولی تلخ کلامی پر اتنا موت کو گلے لگانا حمایت ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer