تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافہ،وفاق نے اہم فیصلہ کرلیا

3 Nov, 2020 | 10:23 AM

M .SAJID .KHAN

(جیندریاض)تعلیمی اداروں میں کورونا کیسسز کی بڑھتی ہوئی تعدادکے پیش نظر وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کرتے  بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس 5 نومبر کو طلب کرلی جس میں ملک بھر کے وزراء تعلیم شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں کورونا کیسسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے وفاقی حکومت نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس 5 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں موسم سرما کی چھٹیاں دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔اجلاس میں تعلیمی سال اپریل کی بجائے یکم اگست تک بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں آٹھویں کے بورڈ کے امتحانات لینے یا نہ لینے کا فیصلہ بھی ہوگا۔اجلاس میں تمام صوبائی وزراء تعلیم ویڈیو لنک کے زریعے میٹنگ میں شرکت کریں گے۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کریں گے۔اجلاس میں وزراء تعلیم سے کورونا کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر تجاویز لی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز نے ایک بار پھر حکومت کی دوڑیں لگادیں ہیں،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں27ہزار984 ٹیسٹ کیے گئے جن میں1ہزار167نئے کیسزرپورٹ ہوئے ، مجموعی کیسزکی تعداد3لاکھ 36 ہزار260 ہوگئی، سندھ 1لاکھ 46 ہزار774 کے ساتھ سرفہرست ہے پنجاب 1لاکھ 4 ہزار894 ،خیبرپختونخوا 39 ہزار749 ،اسلام آباد 20 ہزار243 اوربلوچستان میں 15ہزار954 تعداد ہوگئی ۔

گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید 14افراد جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد کرونا سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6ہزار849ہوگئی ، ملک بھرمیں ایکٹو کیسزکی تعداد 13ہزار965ہے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار446 ہوگئی ، اس وقت ملک کے مختلف ہسپتالوں میں 911 اسپتالوں میں زیرعلاج جبکہ 129 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی لہر کے شدت اختیار کر جانے کے بعد مختلف ملکوں میں پابندیاں دوبارہ سخت کرنے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کو پھیلاؤ سے روکا جا سکے۔

مزیدخبریں