پنجاب بار کونسل کا آج ہڑتال کا اعلان

3 Nov, 2019 | 10:52 PM

Arslan Sheikh

( ملک اشرف ) نامعلوم افراد کی جانب سے محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کو قتل کرنے کا معاملہ، پنجاب بار کونسل نے آج لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔       

پنجاب بار کونسل نے دیپالپورمیں محمد امجد وٹو کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر ہڑتال کی کال دیتے ہوئے نامعلوم قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وائس چئیرمین پنجاب بار کونسل چوہدری شاہ نواز، اسماعیل گجر سمیت دیگر وکلاء رہنماؤں نے پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس تاحال نامعلوم ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔

پولیس کی ناقص کارکردگی اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر ہڑتال کریں گے۔ وائس چیئرمین پنجاب بار سمیت دیگر عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ملزمان کو فوری گرفتار اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کرے۔ 

مزیدخبریں