( وقاص احمد ) فیصل ٹاؤن پولیس نے کم سن بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس ایچ او فیصل ٹاؤن رفیع اللہ کے مطابق معصوم بچی کیساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 14 سالہ عائشہ کو ملزم عباس اغواء کرکے نامعلوم جگہ پر لے جاکر زیادتی کرتا رہا۔ ایس ایچ او رفیع اللہ کے مطابق ملزم عباس نے بچی کو گھر کے قریب سے اغوا کیا تھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ملزم عباس کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا اور بچی عائشہ کو بازیاب کروا کر والدین کے حوالے کردیا۔ بچی کے میڈیکل کے بعد والد ناصر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔