سانحہ تیز گام کے بعد ریلوے حکام جاگ اُٹھے

3 Nov, 2019 | 03:49 PM

Sughra Afzal

(سعید احمد) سانحہ تیز گام کے بعد ریلوے حکام جاگ اُٹھے، ممنوعہ اشیا لے کر ٹرین میں سوار ہونے کی پابندی پر سختی سے عمل، تبلیغی قافلوں کے گیس سلنڈر خالی کرالئے گئے۔ 

ریلوے انتظامیہ و ریلوے پولیس کی جانب سے ٹرینوں میں سلنڈروں کی ترسیل کےخلاف مہم جاری ہے، رائیونڈ ریلوے سٹیشن پر اجتماع کے اختتام پر شرکاء کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوا تو ریلوے پولیس نے چیکنگ سخت کر دی، جس پر شرکاء گیس سلنڈروں کو چھپا کر لیجانے لگے۔

ریلوے پولیس کی جانب سے مسافروں کو سلنڈروں سے گیس نکالنے کی ہدایت کی گئی، جس پر رائیونڈ سٹیشن کے باہر شرکاء نےسلنڈروں سے گیس نکال دی۔

ڈی سی او ریلوے لاہور شیریں حنا کا کہنا تھا کہ چند روز قبل پیش آنے والے حادثے کےبعد سے مسافروں کو سلنڈر سے گیس نکال کر ٹرین میں سوار ہونے دیا جا رہا ہے۔

ریلوے پولیس کی جانب سے داخلی راستے پر مسافروں کے سامان کی چیکنگ کی گئی، ریلوے پولیس کے مطابق تبلیغی اجتماع کے شرکاء کو گیس سے بھرے سلنڈر ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔

مزیدخبریں