گھریلو ملازمین کی سہولت کیلئے محکمہ لیبر کا اقدام، ایپلی کیشن متعارف

3 Nov, 2019 | 02:38 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) گھریلو ملازمین کی سہولت کے لیے محکمہ لیبرکا اقدام، پنجاب ایمپلائزسوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن نے گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ اینڈ رائیڈ ایپلی کیشن متعارف کرادی۔

 صوبائی وزیر لیبر انصرمجید خان کے مطابق گھریلو ملازمین کو سوشل سکیورٹی کی رجسٹریشن کیلئے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اینڈرائیڈ ایپ کا نام ڈومیسٹک ورکرز رجسٹریشن ایپ رکھا گیا ہے، ڈومیسٹک ورکرز ایکٹ کے تحت ملازمین کو رجسٹرڈ کرانا مالک کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے۔

انصر مجید خان کا کہنا تھا کہ گھریلو ملازمین اینڈ رائیڈ ایپلی کشن کے ذریعے مفت علاج معالجے، بچو ں کی اعلیٰ تعلیم اور مالی معاونت کی سہولت آن لائن حاصل کرسکیں گے، کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ثاقب منان نے ایپلی ایکشن کی تیاری میں اہم کردارادا کیا ہے۔

انصر مجید خان کا کہنا تھا کہ مالکان ایپ سٹور میں جا کر بآسانی اینڈرائیڈ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں