ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے معصوم بچے کی جان چلی گئی

3 Nov, 2019 | 11:10 AM

Sughra Afzal

 (عفیفہ نصر) دارارقم سکول منصورہ میں زیر تعلیم 9 سالہ طالب علم عبداللہ ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کے باعث جاں بحق، ورثا نے قبر کشائی سے انکار کردیا۔

عبداللہ کی والدہ نے بتایا کہ عبداللہ پہلی جماعت کا طالب علم تھا جسے موسم کی تبدیلی سے ہلکا پھلکا بخار ہوا، اُسے گلی میں موجود ڈاکٹر جہانگیر کے پاس لے گئی جہاں ڈاکٹر نے غلط انجکشن لگا دیا جس سے عبداللہ کی حالت غیر ہو گئی، بچے کو جب منصورہ ہسپتال لے کر گئے تو وہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ بچہ بیس منٹ پہلے ہی وفات پا چکا ہے۔

دوسری جانب ڈاکٹر جہانگیر اپنے کلینک کا بورڈ اتار کر اورعمارت کو تالے لگا کر غائب ہوگیا، غمگین والد نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کی جائے، عبداللہ کی والدہ نے بچے کی قبر کشائی سے انکار کر دیا تاہم والدہ کا کہنا تھا کہ و ہ اپنے بچے کے قاتل ڈاکٹر جہانگیر کو بالکل معاف نہیں کرے گی۔

مزیدخبریں