صوبائی وزیر صنعت پنجاب نے تین روزہ ڈیجیٹل پرنٹنگ ایکسپو کا افتتاح کر دیا

3 Nov, 2018 | 11:47 PM

Shazia Bashir
Read more!

حسن علی: فیکٹ ایگزبیشنز کی جانب سے تین روزہ چوتھی بین الاقوامی ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج ایکسپو کا افتتاح کر دیا گیا، نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو سینٹر میں فیکٹ ایگزبیشنز کی جانب سے تین روزہ چوتھی بین الاقوامی ڈیجٹل پرنٹنگ اور سائن ایج ایکسپو میں ملکی اور غیر ملکی 150 کمپنیوں نے سٹالز لگائے ہیں، ایکسپو کا افتتاح صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کیا۔ انہوں نے سٹالز کا دورہ کرتے ہوئے ڈیجیٹل پرنٹنگ اورسائن ایج کے شعبے میں ہونے والی جدت کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو اس ایکسپو سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مصنوعات میں جدت لانی چاہیئے، انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کے لئے صنعتی پالیسی تیار کر لی ہے جسے چند روز میں وزیر اعظم عمران خان کی مشاورت سے صوبے میں لاگو کر دیا جائے گا۔

سی ای او فیکٹ ایگزیبیشنز سلیم خان تنولی کا کہنا تھا کہ وہ ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی نمائش گذشتہ تین سالوں سے لگا رہے ہیں، نمائش کا مقصد اس شعبے میں ہونے والی ترقی اور جدت کے بارے میں مقامی صنعتکاروں اور لوگوں کو آگاہ کرنا ہے۔

ڈیجیٹل پرنٹنگ اور سائن ایج کی یہ ایکسپو سوموار تک جاری رہے گی۔

مزیدخبریں