علی عباس: سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن پر پنجاب حکومت نے گرین سگنل دے دیا، سمری کی منظوری کے لیے پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ سے تمام تر تفصیلات طلب کرلیں۔
سرکاری ملازمین کے ہاؤس ریکوزیشن کے الاؤنس کی منظوری سابق دور حکومت سے التوا کا شکار ہے، جسے مالی بحران ہونے کے باعث پنجاب حکومت نے لٹکا دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے اب گرین سگنل دے دیا ہے اور اس سلسلہ میں ہاؤس ریکوزیشن کی منظوری کے لیے محکمہ خزانہ سے تفیصلات طلب کرلی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں سمری پر نظر ثانی کی جائے گی جب کہ ہاؤس ریکوزیشن کے لیے مختلف نئی تجاویز بھی لائی جارہی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیبنٹ کمیٹی حتمی منظوری دے گی، ہاؤس ریکوزیشن سرکاری ملازمین و افسران کا دیرینہ مطالبہ ہے۔