بک بیسٹیول کا تیسرا روز، شعراء کرام اور ادبی شخصیات کی شرکت

3 Nov, 2018 | 06:58 PM

Arslan Sheikh

سعید احمد: لاہور میں جاری پانچ روزہ کتاب میلے کے تیسرے روز کتابوں کے دیوانوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر امڈ آئی، نامور شاعر امجد اسلام امجد، سیکرٹری و چیئرمین ریلوے جاوید انور، جگن کاظم سمیت علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور بیسٹیول کے نام سے جاری پانچ روزہ کتاب میلے کے تیسرے روز مرد و خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کتاب میلے میں ہر عمر کے فرد کو دیکھ کر نامور شعراءکرام اور لکھاریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

کتاب میلے میں خریداری کی غرض سے آنے والوں کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے ہر قسم کی کتابیں مہیا ہونا بہت ہی اچھا اقدام ہے۔ کتابوں کی فروخت بڑھنے سے سٹالز مالکان بھی کافی خوش دکھائی دیے۔

کتاب میلے میں آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ ایک چھت تلے علم کے موتی اکٹھے کرنا یقینا انتظامیہ کی اچھی کاوش ہے، اس قسم کے کتاب میلے ہوتے رہنے چاہیئں۔  

مزیدخبریں