عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں کیا، سب انسپکٹر کو بڑی سزا مل گئی

3 Nov, 2018 | 06:27 PM

Shazia Bashir

یاور ذوالفقار: کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے عدالتی احکامات پر عمل درامد نہ کرنے پر سب انسپکٹر تھانہ باٹا پور کی تنخواہ بند کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہباز حسن رانا عدالتی احکامات پر عمل درامد نہ کرنے پر سب انسپکٹر تھانہ باٹا پور کی تنخوا بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سی سی پی او اکائونٹ آفس سے عمل درامد کی رپورٹ طلب کر لی۔ پراسیکیوشن کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کے سب انسپکٹر محمد ارشد ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں۔

رپورٹ پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے جبکہ عدالت کی جانب سے پولیس اہلکار کو متعدد بار نوٹس بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔

سب انسپکٹر کا عدالتی نوٹس کے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنا پشہ ورانہ غفلت کو ظاہر کرتا ہے لہذ سب انسپکٹر کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

مزیدخبریں