سونے کی قیمت میں اضافہ، شہری پریشان

3 Nov, 2018 | 06:08 PM

Shazia Bashir

شہزاد خان: شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں ہفتے بھر کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار، فی تولہ سونے کی قیمت میں سات سو روپے اضافہ، شہریوں نے تشویش کا اظہار کردیا۔ 

صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سات سو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ساٹھ ہزار روپے تک پہنچ گئی جبکہ بائیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت پچپن ہزار روپے ہوگئی۔

 صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل کا کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی خریداری کا رجحان غالب ہے، جس کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شادیوں کے لیے سونا مجبورا خریدنا پڑتا ہے، سونے کی قیمتوں میں اضافہ پریشان کن ہے۔

مزیدخبریں