باغوں کے شہر لاہور کی رونقیں بحال ہوگئیں

3 Nov, 2018 | 12:51 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) لاہور میں احتجاج اور دھرنوں کے باعث مفلوج نظام زندگی اب بحال ہوگیا، سڑکیں، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے، مارکیٹں اور بازار کھل گئے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت احتجاج اور دھرنوں کی زد میں آگیا  تھا جس کی وجہ سے سڑکیں، پبلک ٹرانسپورٹ بند اور شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔ گزشتہ رات حکومت اور تحریک لیبک کےمابین کامیاب مذاکرات اور 5 نکاتی معاہدہ طے پانے کے بعد احتجاج اور دھرنے ختم ہوگئے ہیں۔ جس کے بعد حالات معمول پر آگئے ہیں۔ لاہور میں بند تمام سڑکیں کھول دی گئیں ہیں، راستے صاف ہونے پر پٹرول کی سپلائی بھی شروع ہوگئی ہے۔

 لاہور میں حالات بہتر ہونے پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز بھی کھل گئے ہیں لیکن سکولوں میں طلبا کی حاضری معمول کے مطابق کم رہی جس کے باعث تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز نہ ہوسکا ۔اساتذہ کا کہنا ہےکہ سکول بند ہونے سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہورہا تھا۔پیر سے طلبا کی حاضری میں اضافہ ہوگا۔

دوسری جانب ایل ٹی سی اور میٹرو بس سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔میٹروبس سروس گجومتہ سےایم اے اوکالج تک بحال کی گئی ہے۔

مزیدخبریں