حنیف عباسی سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سابق وزیراعظم انوار کاکڑ نے پوری بات بتا دی

3 May, 2024 | 10:55 PM

سٹی42: سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔ گندم کی خریداری نہ ہونے کی ذمہ اری نگراں حکومت پر ڈال دینے کی کوشش حقائق کے منافی ہے۔

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بتایا کہ گزشتہ رات حنیف عباسی کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، ان سے محض گلہ کیا تھا کہ گندم خریداری نہ ہونے کی ذمہ اری نگراں حکومت پر ڈالنا درست نہیں۔  

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا  کہ انہوں نے گزشتہ رات مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی سے گلہ کیا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو میں گندم خریداری نہ ہونے کی زمہ داری نگران حکومت پر ڈال دی جو کہ حقائق کے مطابق درست نہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ میڈیا میں اس بات چیت کو غلط انداز اور توڑ موڑ کر پیش کیا جارہا ہے جو کہ حقائق کے مطابق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حنیف عباسی پارلیمان میں ان کے ساتھی ہیں اور آج بھی ان سے فون پر بات ہوئی ہے۔ 

سابق وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حنیف عباسی کے ساتھ تلخ کلامی کی خبروں میں صداقت نہیں ہے۔

مزیدخبریں