ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل کر رہی ہے، وزیر قانون کی درخواست پر کمیشن کا اجلاس ملتوی

Judicial Commission Meeting, City42, Azam Nazir Tarar,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جمعہ کے روز ہونے والےجوڈیشل کمیشن اجلاس کے منٹس جاری کردئیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے اجلاس کا جو اعلامیہ جاری کیا ہے اسکے مطابق  اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں مجوزہ ترامیم کا جائزہ لیا گیا اور چیئرمین جوڈیشل کمیشن نے ارکان سے مجوزہ تجاویز پر رائے طلب کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  بھی اجلاس میں موجود تھ، انہوں  نے اجلاس مؤخر کرنے کی گزارش کی، وزیر  قانون کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 175 اے میں ترمیم پر غور کر رہی ہے،مجوزہ ترمیم کے ذریعے جوڈیشل کمیشن کی ساخت تبدیل ہو سکتی ہے۔

 جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی ایجنڈاپر بحث نہ کرنے اور اجلاس ملتوی کرنے کی تجویز دی۔ تمام ارکان نے اجلاس ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں اتفاق کیا گیا ججز کی تقرری کے معاملے پر تاخیر نہیں ہونی چاہیے،اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔