راؤ دلشاد: گورنر پنجاب نے بھی ایوی سینامیڈیکل کالج کےحوالےسےسوشل میڈیاپرچلنےوالی خبروں کانوٹس لے لیا۔ گورنر محمدبلیغ الرحمان کی ہدایت پرمعاملےکی تحقیقات کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گورنر بلیغ الرحمان نے ایوی سینا میڈیکل کالج میں ایک سٹوڈنٹ لڑکی کے قتل کے واقعہ کے بعد سٹوڈنٹس کے احتجاج اور سامنے آنے والی باتیں سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد اس نجی میڈیکل کالج کے متعلق تحقیقات کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنر بلیغ الرحمان پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے چانسلر بھی ہیں، گورنر بلیغ الرحمان نے ایوی سینا میڈیکل کالج کے معاملہ کی تحقیقات کے لئے جو کمیٹی بنائی ہے اس کا کنیونئیر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے فورنزک میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسرڈاکٹراللہ رکھا کو بنایا ہے۔
کمیٹی کے ارکان ایوی سینامیڈیکل کالج کاوزٹ کرکےفیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پیش کرینگے۔