ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت ساڑھے 19 ہزار حج کوٹہ واپس کرنے کا اعلان

حکومت کا سرکاری سکیم کے تحت ساڑھے 19 ہزار حج کوٹہ واپس کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:  ساڑھے پانچ ہزار درخواست گزار حج پر بھجوانے کی بجائے حکومت نے ساڑھے 19 ہزار کوٹہ سعودی عرب کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 سیکرٹری مذہبی امور نے تصدیق کی ہے کہ 19ہزار 5 سو خالی رہ جانے والا حج کوٹہ سعودی عرب کو واپس کیا جارہا ہے اور پرائیویٹ سکیم کے تحت بھی کم درخواستیں موصول ہونے پر مزید کوٹہ واپس کیا جا سکتا ہے۔

 درخواست گزاروں کا مطالبہ ہے کہ وزارت مذہبی امور نے ناکام درخواست گزاروں کے  باربار مطالبہ کرنے پر توجہ نہیں دی، حکومت حج کوٹہ واپس کرنے کی بجائے ہمیں حج پر بھجوائے۔

 سرکاری سکیم کے تحت ساڑھے 19 ہزار حج کوٹہ واپس کرنے پر سرکاری حج سکیم کے تحت ہی درخواست دینے والے 5 ہزار 633 پاکستانیوں کو حج پر نہیں بھجوایا جائے گا اور ریگولر حج سکیم کے تحت 5 ہزار 633 درخواست دہندہ حج سے محروم رہ جائیں گے۔

 دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں برس کے لئے حج قرعہ اندازی میں 5ہزار 633 درخواست دہندہ ناکام قرار پائے تھے، سرکاری ریگولر اسکیم کے عازمین حج کو ایڈجسٹ کرنے کی بجائے رقم واپس کر دی گئی، سرکاری اسپانسر شپ حج سکیم میں 25 ہزار کے کوٹے پر صرف 4ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، سپانسرشپ سکیم میں توقع سے کم ڈالر موصول ہوئے، حکومت ریگولر سکیم کے تحت 5 ہزار 600 عازمین حج کے لیے ڈالر دینے پر تیار نہیں۔

 ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ریگولر حج سکیم میں 69 ہزار 438 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ریگولر کوٹہ کے قرعہ اندازی میں  63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج منتخب ہوئے تھے، قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کو دس لاکھ 65 ہزار اور دس لاکھ 75ہزار روپے واپس  کئے گئے، آئندہ حج کے ناکام درخواست گزاروں کو مجموعی طور پر 6 ارب روپے واپس کئے گئے۔