گندم کے چھوٹے کاشتکاروں کو چھ سو روپے فی من سبسڈی دینے کی اصولی منظوری

3 May, 2024 | 08:05 PM

علی رامے: ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے مرکزی دفتر میں  گندم کے کاشتکاروں پر ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 
پنجاب میں گندم کے کاشتکاروں کو فی من 500 روپے سبسڈی دینے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
محکمہ خوراک پنجاب نے 30 ارب روپے کی سبسڈی کا پلان حکومت کو پیش کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ  باردانہ لینے والے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے پر اتفاق کیا گیا ۔درخواست گزار کاشتکاروں کو فی من 500روپے سبسڈی دی جائیگی۔
فی من گندم پر سبسڈی صرف 12 ایکڑ کے کاشتکاروں کو دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ 
پنجاب حکومت نے گندم کے کاشتکاروں کی مالی معاونت کرنے کی  اصولی منظوری دے دی  ہے۔ 
پنجاب کابینہ کے اجلاس میں باقاعدہ سبسڈی پلان پر منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں