وقاص احمد : لاہور کے علاقے ساندہ میں شہری اپنے گھر کی دہلیز پر لٹ گیا ۔
ذرائع کے مطابق ڈاکو ساندہ کے رہائشی قاسم مجیدسے اس کے گھر کی دہلیز پر 19 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے، مزاحمت پر ڈاکوں نے شہری کو گولی مار دی۔قاسم مجید نجی کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر تھا جو کیش لے کر واپس گھر پہنچا ہی تھا کہ ڈاکوں کے ہاتھوں لٹ گیا ۔
قاسم کوزخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے میو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال ڈاکووں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔ متاثرہ خاندان نے آئی جی پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کردیا۔
متاثرہ شہری کے بھائی فصیل مجید کا کہنا ہے کہ ہماری جمع پونجی لٹ گئی ،ہماری رقم واپس دلوائی جائے ۔