پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل سیٹ اپ کیلئے 55 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی

3 May, 2024 | 06:58 PM

علی رامے :  پنجاب حکومت نے ڈیجیٹل سیٹ اپ کے لیے 55 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق ڈیجیٹل سیٹ اپ کے لیے محکمہ انفارمیشن پنجاب کی استعدادکار بھی بڑھائی جائے گی۔ کپیسٹی بلڈنگ کے تحت حکومت ڈیجٹل سیٹ میں ریسوروسز بھی بڑھائے گی۔  ڈیجیٹل پلیٹ فارمز حکومتی موقف مضبوط کیا جائے گا ۔حکومتی منصوبوں کے متعلق عوام کو آگاہی بھی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت کی جائے گی ۔   پنجاب حکومت  ڈیجیٹل کپیسٹی بلڈنگ کے نام پر پروگرام کو 55 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ دے گی۔  ڈیجٹل سیٹ اپ میں محکمہ تعلقات عامہ کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

مزیدخبریں