ویب ڈیسک : وزیر اعظم شہباز شریف پارٹی کے سینئر رہنما میاں افضل حسین کی وفات پر تعزیت کے لئے کولو تارڑ پہنچ گئے۔
وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللّہ تارڑ بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے مرحوم کی بیٹی ایم این اے سائرہ افضل تارڑ سے تعزیت کی اور مرحوم کے اصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میاں افضل حسین تارڑ ہمارے دیرینہ ساتھی اور پارٹی کا سرمایہ تھے، میاں اپ افضل حسین تارڑ کی وفات سے ہم ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گئے ہیں
بعدازاں وزیر اعظم شہباز شریف کولو تارڑ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ وزیر اعظم کی آمد پر سیکورٹی کے لئے جیمرز لگائے گئے تھے، جیمرز کی وجہ سے موبائل فون سروس تعطل کا شکار رہی ۔ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹر کے آڑان بھرنے پر موبائل فون سروس بحال کردی گئی ۔