بلاول بھٹو نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں کے نام وزیراعظم کو پیش کر دیئے

3 May, 2024 | 06:43 PM

اویس کیانی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے گورنروں کے نام وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کر دیئے۔ 

بلاول بھٹو زرداری جمعہ کی دوپہر  وزیر اعظم ہاوس گئے۔  وزیر اعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں سیاسی صورتحال اور حکومت کے انتظامی امور پر اہم بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان دو صوبوبوں میں پیپلز پارٹی کے گورنروں کے تقرر  پر مشاورت ہوئی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے  گورنروں کے لئے اپنی پارٹی کے طے کردہ نام وزیر اعظم شہباز شریف کو پیش کئے۔

ملاقات کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے لیڈر کے ساتھ لنچ کیا۔  

مزیدخبریں