بیکن ہاؤس علامہ اقبال ٹاؤن کیمپس میں آٹومیٹ ایکسپو 2024

3 May, 2024 | 06:08 PM

اقصی سجاد:  بیکن ہاؤس علامہ اقبال ٹاؤن کیمپس میں آٹومیٹ ایکسپو 2024 کا انعقاد کیا گیا۔طلباء نے ہاتھوں کی مہارت اور محنت سے خوبصورت پراجیکٹس پیش کئے۔  

مڈل سیکشن کے طلباء نے روبوٹک پراجیکٹس نمائش میں پیش کیے۔والدین اور اساتذہ نے بچوں کی محنت کو خوب سراہا ۔سکول پرنسپل ارشاد برکت،سیکشن ہیڈ فریحہ خالد،آرگنائزر خرم وقار ،عطیہ شاہد،سحر مہدی نے شرکت کی۔فیصل رشید، کوچ برہان کاشف نے بھی شرکت کی۔

پرنسپل کا کہنا تھا کہ بچوں کی ایسی سرگرمیاں ان کے مستقبل میں بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔بچے ان کو بزنس کے طور پر بھی استعمال کر پائیں گے۔والدین کو چاہیے کہ بچوں کو ان معاملات میں سپورٹ کریں ۔

مزیدخبریں