ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر آصف زرداری کا نوٹیفیکیشن؛ جسٹس شوکت صدیقی اب عزت مآب ریٹائرڈ جج ہیں

Justice Shaukat Siddiqi, Islamabad High Court, President Asif Ali Zardari, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت صدیقی کے متعلق دو اہم نوٹیفیکیشن جاری کر کے ان کی 11 اکتوبر  2018 کو  ہونے والی برطرفی کو قانوناً  منسوخ کر دیا ہے اور انہیں ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے ریٹائرڈ قرار دے دیا ہے۔ اب جسٹس شوکت صدیقی اسلام آباد ہائی کورٹ کے عزت مآب ریٹائرڈ جج شمار ہوں گے۔ 

صدر آصف علی زرداری نے جمعہ کے روز جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ 

صدر مملکت نے نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی منظوری  سپریم کورٹ  کے 22  مارچ  2024 کے فیصلہ کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 195 کے تحت دی ۔ ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن کا اطلاق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی  ریٹائرمنٹ کی عمر پوری ہونے کی تاریخ 30 جون 2021  سے ہوگا۔

صدر مملکت نے جمعہ کے روز  جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹانے کے 11  اکتوبر  2018 کے  لاء اینڈ جسٹس ڈویژن کےا نوٹیفکیشن کو واپس لینے کی بھی منظوری  دے دی۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات پر، آئین کے آرٹیکل 209(6) کے تحت ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا

صدر ِپاکستان نے وزارت قانون و انصاف کی تجاویز کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی۔