ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعیۃ علماء اسلام کے اراکین کا مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس

 جمعیۃ علماء اسلام کے اراکین کا مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر اور اراکین مجلس عاملہ کی جانب سے خضدار حملہ میں صوبائی نائب امیر جےیوآئی بلوچستان مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا۔ 

جمعیۃ علماء اسلام صوبہ پنجاب کے امیر مولانا سید محمود میاں، سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرارو اراکین مجلس عاملہ نے خضدار حملہ میں صوبائی نائب امیر جےیوآئی بلوچستان مولانا صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ مولانا سید محمود میاں کا کہنا ہے کہ مولانا صدیق مینگل ایک بے ضرر انسان تھے کسی کے ساتھ دشمنی نہ تھی۔ مولانا صدیق مینگل کی شہادت سے جمعیۃ علماء اسلام کا ہر کارکن رنجیدہ ہے۔ 

حافظ نصیر احمد احرار  نے کہا کہ ہم اپنے ایک نظریاتی ورکر اور فکری راہنما سے محروم ہوگئے ہیں۔ بم دھماکے نے صوبائی حکومت کی کارکردگی بے نقاب کردی ہے۔ حافظ غضنفر عزیز کا کہنا تھا کہ حکومت اور ادارے مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ اللہ تعالیٰ مولانا صدیق مینگل شہید کی کامل مغفرت فرمائے اور باقی زخمیوں کو صحت کاملہ عاجلہ مستمرہ نصیب فرمائے۔