علی ساہی: پنجاب پولیس کے ملازمین پر قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے حلموں میں گزشتہ تیس دنوں میں 15 اہلکاروں کوزخمی کردیا گیا۔لاہور میں 2 ملازم جرائم پیشہ افراد کے ساتھ مقابلوں میں شہید ہو گئے۔
پنجاب پولیس پر گزشتہ 30 دن بھاری گزرے، پولیس کو جرائم پیشہ عناصر کی طرف سے جارحانہ رویہ، خونریز مزاحمت اور حملوں کا سامنا کرنا پڑا اور غیر معمولی جانی نقصان برداشت کرنا پڑا۔
پولیس حکام کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر میں 15پولیس افسران واہلکاروں کو جرایم کی سرکوبی کی جدوجہد کے دوران سنگین نوعیت کے زخم آئے۔ لاہور میں جرائم پیشہ لوگوں نے 2ملازمین کو ٹارگٹ کر کے شہید کردیا۔ 13 ملازمین لاہور سمیت صوبہ بھر میں ذخمی ہوگئے۔ متعدد زخمی ملازم تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔تاہم پولیس کے اہلکارون کا کہنا ہے کہ وہ جرائم پیشہ افراد سے پہلے کبھی خوفزدہ ہوئے نہ اب خوفزدہ ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے دوران جو بھی قربانیاں دینا پڑیں، پولیس کے جوان اس کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔