وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی خضدار میں دھماکے کی شدید مذمت

3 May, 2024 | 04:54 PM

اویس کیانی : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے خضدار میں دھماکے کی مذمت کی گئی ۔ 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پریس کلب خضدار کے صدر محمد صدیق  مینگل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ 

 محسن نقوی نے کہا کہ خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل کی شہادت پر دلی صدمہ ہوا ہے۔
وفاقی  وزیرداخلہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ 

مزیدخبریں