عرفان ملک : وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی بنادی ۔
ایف آئی اے سائبر ونگ کی جگہ نئی ایجنسی این سی سی آئی اے بنائی گئی۔ اب سے سائبر کرائم کی روک تھام کے لئے این سی سی آئی اے ہی کام کرے گی۔
وفاقی حکومت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے قوانین بنا دیئے۔ سائبر کرائم ونگ کے تمام افسران ملازمین این سی سی آئی اے کو منتقل کردیئے گئے۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وفاقی حکومت نے سائبر کرائم کی روک تھام کیلئے نئی ایجنسی بنادی
3 May, 2024 | 04:08 PM