ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم

لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)لاہورسمیت پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ماحولیاتی سوسائٹی کے قیام کا حکم جاری،سوسائٹیز ماحولیاتی معاشروں کی تخلیق اور سموگ کے خاتمے کیلئے اقدامات کریں گی ۔
ماحولیاتی سوسائٹی کا سربراہ تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے گا۔سموگ کے تدارک کیلئے تمام سکولوں میں اساتذہ کو فوکل پرسنز تعینات کیا جائے گا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تین روز میں کمیٹیاں تشکیل دینے کا حکم دے دیا،  اس ضمن میں صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر کےرپورٹ تین روز میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹیز کو پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔