راؤ دلشاد : مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گندم وکسان کے معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں ۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے گندم کی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا، جس میں رانا ثنااللہ نے کسانوں کے ساتھ مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ رانا ثنااللہ نے کسانوں کےگندم خریداری پر تحفظات سے آگاہ کیا۔
نوازشریف نے گندم وکسان کے معاملات پر حکومتی ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔ محکمہ خوراک و محکمہ زراعت سمیت دیگر حکام اب فالو اپ میٹنگ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری حکام سمیت تمام شرکاء کے موبائل فون باہر رکھوا دئیےگئے۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، محکمہ خوراک ،محکمہ زراعت کے سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
صوبے میں جاری گندم بحران پر مختلف محکموں کے سیکرٹریوں کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں تمام محکموں کی جانب سے اپنی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ نواز شریف اور مریم نواز نے تمام تجاویز کا جائزہ لیا۔
پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے مشاورتی اجلاس؛
پارٹی کی تنظیم نو کے حوالے سے نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس بھی ہوا۔ اجلاس میں 11مئی کے جنرل کونسل کے اجلاس پر بھی حکمت عملی طے کی جا رہی ہے۔ رانا ثنااللہ نے نوازشریف کو دوبارہ پارٹی صدر بنائے جانے کی قرارداد پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں نئے سیکرٹری جنرل کےلئے بھی مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں 11مئی کے جنرل کونسل ایجنڈے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، ساتھ ہی حکومتی و پارٹی عہدوں کو الگ الگ کرنے سمیت پارٹی کی مجموعی تنظیم نو پر بھی غور کیا گیا۔