لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری، جلد الیکٹرک بسیں دستیاب ہوں گی

3 May, 2024 | 02:59 PM

علی رامے : لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری، جلد عوام کیلئے الیکٹرک بسیں دستیاب ہوں گی۔ 
پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی لاہورمیں الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے کوشاں ہے، الیکٹرک بسوں کے پائلٹ پروجیکٹ کیلئے 27 بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے۔ تکنیکی بنیادوں پر دو چائنیز کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ 
الیکٹرک بسیں لاہور ریلوے سٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر چلائی جائیں گی۔ پنجاب حکومت کے ویژن سموگ فری پنجاب میں الیکٹرک بسیں اہم سنگ میل ثابت ہوں گی۔ 

مزیدخبریں