ویب ڈیسک: شہر میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ، ملزم کی اصل شناخت اور اہم انکشافات سامنے آگئے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم فیضان افغانستان کی دہشت گرد کالعدم تنظیم سے رابطے میں تھا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک بھی دہشت گرد تنظیم سے ملا۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ 6 لاکھ روپے میں 6 پولیس والوں کو شہید کرنا تھا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو الفلاح ٹاؤن میں اسکی والدہ کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ۔
سٹی42 کو ٹارگٹ کلر کا اصل شناختی کارڈ اور موجودہ تصویر موصول ہوگئیں، گرفتار ملزم کا اصل نام محمد فیضان بٹ ولد فیاض احمد بٹ ہے، ملزم بادامی باغ کا رہائشی ہے، اس کی عمر 21 برس ہے۔